بہاولنگر: (دنیا نیوز) محلہ فاروق آباد میں 2 بچیوں سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 3 اوباش ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق محنت کش کی دو بیٹیاں 14 سالہ اور 13 سالہ گھر سے دکان پر گئی تھیں، تین اوباش نوجوانوں نے رات کے اندھیرے میں بچیوں کو دبوچ لیا، ملزمان نشے میں دھت بچیوں سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے لگے۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ بچیوں کے شور مچانے پر اہل محلہ کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگئے، متاثرہ بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔