کراچی : سماجی رہنما سے کروڑوں روپے بھتہ مانگنے والے گروہ کے 3کارندےگرفتار

Published On 03 October,2025 06:54 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد میں سماجی رہنما سے ماہانہ کروڑوں روپےبھتہ طلب کرنے والے گروہ کےتین کارندےگرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس یو کے مطابق تینوں ملزمان کوملیرجعفرطیارکےعلاقےسےگرفتارکیا گیا، گرفتارملزمان میں یاورعباس،منظر کاظمی،محسن واسطی شامل ہیں۔

خیال رہے ملزمان نے فلاحی ادارہ کے سربراہ سےماہانہ 14کروڑروپےبھتہ طلب کیا تھا اور واقعےکا مقدمہ 26 ستمبرکوٹیپوسلطان تھانےمیں درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے بتایا کہ ملزمان سے پستول اوربھتہ طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر لیا، گروہ کا سرغنہ محموداخترنقوی ہے جو بھتہ خور،بلیک میلر ہے۔

آئی ایس یو حکام کا مزید کہنا تھا کہ محموداخترنقوی کے کہنے پر ملزمان نےظفرعباس سےبھتہ مانگا، ملزم محمود ماضی میں بلڈروں اور تاجروں کو بلیک میل کرکے بھی بھتہ وصول کر چکا ہے۔