کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی۔
اورنگی ٹاون، نیوکراچی، منگھو پیر، بلدیہ، سرجانی میں بادل برس پڑے، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور بفرزون میں ہلکی بارش ہوئی، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برس پڑے، خانیوال، وہاڑی، پیرمحل، بہاولپور اور دنیا پور میں بارش ہوئی، ساہیوال، پاکپتن، میاں چنوں میں بھی بادلوں کی گرج برس ہوئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی۔