بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Published On 01 December,2025 03:48 am

بہاولپور:(دنیا نیوز) نواحی علاقے یزمان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

بہاولپور کے علاقے یزمان میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کو پولیس ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 50 سالہ اللہ رکھا کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔