خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ضلعی پولیس نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 33 خطرناک منشیات فروش گرفتار کر لئے، آپریشنز میں منشیات فروشوں سے53 کلو چرس، 2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ متعدد کارروائیوں کے دوران ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 10 منشیات فروش گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے، منشیات فروشوں کے لئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں، کاروائیاں مزید سخت ہوں گی۔



