اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب خنجر سے قتل ہونے والے اے ایس آئی کے معاملے کا مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سبزی منڈی کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، مرکزی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، دو ملزم گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس کا مؤقف ہے کہ ہلاک ڈاکو اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانہ حملے کا بھی مرکزی کردار تھا، ہلاک ہونے والے ملزم سے اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پستول برآمد ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ بندی کررکھی تھی، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔



