اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ماڈل جیل کے قیام میں اہم پیش رفت، فیڈرل پرزن آف پاکستان کے پہلے سینئر سپرنٹنڈنٹ علی اکبر تعینات ہو گئے۔
علی اکبر کی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے خصوصی ملاقات ہوئی، آئی جی پرزنز اور آئی جی اسلام آباد نے ماڈل جیل فوری آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے احکامات پر تیزی سے کام جاری ہے، حکام کے مطابق ماڈل جیل کو جدید خطوط پر چلایا جائے گا۔
ماڈل جیل کا مقصد "Saint has a past and sinner has a future" کے اصول کے مطابق اصلاحات ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جیل آپریشنل ہونے کے بعد اسلام آباد کے تمام قیدی یہی رہیں گے، آئندہ اسلام آباد کے مقدمات کے ملزمان کو دوسرے اضلاع میں بھیجنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔



