ایکشن ہیرو ڈیوین جانسن خوبصورت بیٹی کے باپ بن گئے

Last Updated On 24 April,2018 01:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دی راک سے معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوین جانسن پیاری سی بیٹی کے باپ بن گئے، ڈاکٹر نے جب ڈیوین کو یہ خوشخبری سنائی تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا.

ان پر مسرت لمحات میں دوسروں کو شریک کرنے کیلئے ڈیوین جانسن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ نومولود بیٹی ٹایانا کو گود میں لئے بیٹھے ہیں۔

 

A post shared by therock (@therock) on


ننھی ٹایانا کی پیدائش کے بعد اداکار ڈیوین 3 بیٹیوں کے باپ بن چکے ہیں، ٹایانا اداکار ڈیوین اور لارن ہاشیئن کی دوسری بیٹی ہے اس سے بڑی 2سالہ جیسمین لیا ہے جبکہ سب سے بڑی  16 سالہ بیٹی سائمن الیگزینڈرا انکی سابقہ اہلیہ ڈینی گارشیا سے ہے، ڈیوین صرف بیٹیوں کے باپ بن کر ہی بہت خوش ہیں۔

اس حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوین جانسن کی دو سالہ بیٹی جیسمین کو جب پتہ چلا کہ ایک اور بہن ان کے خاندان میں شامل ہوئی ہے تو جیسمین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے چھوٹی بہن کی قطعا ضرورت نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریسلنگ رنگ کے "دی راک" ناراض ناراض سی دو سالہ جیسمین کو منانے میں کس طرح کامیاب ہوتے ہیں۔