پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل

Last Updated On 24 April,2018 05:20 pm

لاہور: پاکستان کی پہلی کبڈی لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، ایونٹ میں 10 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ دلچسپ ایونٹ کا آغاز یکم مئی سے لاہور میں ہوگا۔

پاکستان میں کبڈی کا میلہ سجنے کو تیار، سپر لیگ کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ میگا ایونٹ میں شامل 10 ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔ ایونٹ میں 7 ممالک کے 16غیرملکی اور 110 قومی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔ معروف سِنگر شہزاد رائے کشمیر کی ٹیم کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کبڈی لیگ سے بے شمار ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

سپر کبڈی لیگ کا انعقاد یکم سے دس مئی تک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔