8 سال کی عمر میں کتھک ڈانس سیکھا:مادھوری

Last Updated On 03 July,2018 11:44 pm

ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ کلاسیکی رقص آرٹ کے فن میں ڈانسرزکی بنیادکو مضبوط کرتا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ ان دنوں ٹی وی شو ڈانس دیوانے میں جج کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا میں نے 8 سال کی عمر میں کتھک ڈانس سیکھا اور اس کی کئی کئی گھنٹے تک پریکٹس کی جس کے بعد میں مختلف قسم کے ڈانس آسانی سے کر لیتی ہوں۔