علی ظفر کو بھارت آمد پر انتہا پسندوں کی سبق سکھانے کی دھمکی

Last Updated On 21 February,2019 12:06 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) علی ظفر کا شمار معروف گلوکار اور اداکار کے طور پر ہوتا ہے، انہیں بھارتی انتہاپسند بالواسطہ طور پر بھارت میں دوبارہ آنے پر سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبول ہیں۔ بھارتی مداح ان کے گن گاتے ہوئے نہیں تھکتے تھے تاہم مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد وہ علی ظفر کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر وزیراعظم عمران خان کے پالیسی بیان کو علی ظفر نے سراہا اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تعریفی کلمات کہے اور اس کے ساتھ ہی بھارتی انتہا پسندوں نے علی ظفر کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور سبق سکھانے کی دھمکیاں دیں۔