'سوہنی دھرتی اللہ رکھے' مقبول گیت گانے والی شہناز بیگم انتقال کر گئیں

Last Updated On 25 March,2019 12:32 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکہ میں انتقال کر گئیں۔

شہناز بیگم کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں۔ 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔

شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں یکساں مقبول شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔