نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق ماضی کی ڈریم گرل کے اثاثوں کی کل مالیت 101 کروڑ ہے۔ 2014 میں بھارتی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 66 کروڑ روپے تھی جس میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔
۔حلف نامہ کے مطابق ان کے شوہردھرمیندر سنگھ کی دولت میں گزشتہ 5سال میں 12.30کروڑ روپے اضافہ ہوا۔حلف نامہ کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس میں جمع کئے گئے ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق ہیما مالنی اور دھرمیندر کے مجموعی سرمائے میں گزشتہ 5سال کے دوران سالانہ10کروڑ روپے کے حساب سے اضافہ ہوا۔گزشتہ 5سال میں انہوں نے 9.87کروڑ روپے کا سرمایہ جمع کیا جبکہ اسی دوران دھرمیندر نے 9.37کروڑ روپے جمع کئے۔