کراچی: (روزنامہ دنیا) ڈرامہ و فلم پروڈیوسر حسن ضیا نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈرامہ سیریل وسط ایشیا ممالک میں جاکر عکس بند کرنے کااعزاز ہمیں مل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن ضیا کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے درالخلافہ ‘‘باکو ’’ میں ایک ہفتے تک ریکارڈنگ کرینگے جس کا کافی کام مکمل کر لیا ہے، یہاں کے دلکش و دیدہ زیب مناظر اور حسین لوکیشنز ناظرین کو پسند آئیں گی۔
انہوں نے روزنامہ دنیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کامیڈی فلم زبیدہ مرد بن شروع کروں گا جس کی کہانی محسن علی لکھ رہے ہیں، اس فلم کو آئندہ برس نمائش کے لئے پیش کریں گے۔