یاسرحسین کی فلم میں اپنی منگیتر اقراعزیز کا ہیرو بننے کی خواہش

Last Updated On 17 September,2019 11:06 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار اور مصنف یاسر حسین نے لمبے وقفے کے بعد ایک بار پھر فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا، اداکارہ اقرا عزیز سے منگنی کے بعد اب ان کی خواہش ہے دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ ہیرو اور ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ابو علیحہ نے اپنی نئی ایکشن کامیڈی فلم "ہاف فرائی" کے لئے یاسر حسین کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کر لیا ہے جو آئندہ برس ریلیز ہو گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس فلم میں اقرا عزیز یاسر حسین کی ہیروئن بن سکیں گی یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کاسٹ رواں ماہ مکمل کر لی جائے گی اور شوٹنگ جلد شروع ہو گی۔