کلاسیکل گلوکار استاد امانت علی کو مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے

Last Updated On 17 September,2019 07:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کلاسیکل گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت پانے والے گلوکار استاد امانت علی کو مداحوں سے بچھڑے پینتالیس برس بیت گئے۔استاد امانت کی گائی ہوئی غزلیں، گیت اور ملی نغمے آج بھی سماعت میں رس گھولتے ہیں۔

خوبصورت و خوش الحان، پٹیالہ گھرانے کی آن استاد امانت علی خان نے جو گایا امر کر دیا۔ جی نہ لگنے کی بات کی تو کمال انداز میں کی۔ ہمدم کو یاد کیا تو کہا ہونٹوں پر ان کے نام تو آئے۔

وطن کی محبت میں سرشار اس گائیک نے مٹی کا حق بھی خوب ادا کیا۔ پٹیالہ گھرانے کا یہ منفرد گائیک آج ہمارے درمیان نہیں تاہم ان کی گائی ہوئی غزلیں، گیت اور نغمے آج بھی سماعت میں رس گھولتے ہیں۔