اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ اداکاری کرنے کی خواہش کو دبانے کی بنا پر ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زارا نے انٹرویو میں اپنی والدہ اداکارہ اسما عباس کے متعلق انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ایک فرمابردار بیوی ہیں اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکاری کریں لیکن وہ اپنے شوہر کی ناپسندید گی کی وجہ سے اس بات کا اظہار نہ کر سکیں اور ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔
زارا کا کہنا تھا کہ ڈپریشن ہونے پر والد والدہ کو اداکاری کی اجازت مل گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اب ان کا کام دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔