کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی قیمت ک میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 26 پیسے بڑھنے کے بعد 156 روپے 50 پیسے میں ٹریڈنگ کرنے لگی۔
گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت بڑھی، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ایک ڈالر 156 روپے 24 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔