لاہور: (روزنامہ دنیا) ہیکرز نے معروف پاکستانی گلوکار ہ حمیرا ارشد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کر لئے۔ اداکارہ نے ہیکرز کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے دو مرتبہ میرے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس ہیک کئے گئے جس کی وجہ سے مجھے شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ اب میں نے سوشل میڈیا پر نئے اکاؤنٹس بنا لئے ہیں اور اس میں سکیورٹی فیچرز پر خاصی توجہ دی ہے۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ کسی کو بھی دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ ہو۔