لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا مغل کو بغیر اجازت شوٹ کرنے پر جیل یاترا کرنی پڑ گئی، چار روز جیل رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حمیرا مغل متعلقہ تھانے کی اجازت کے بغیر ملتان میں ایک کمرشل ویڈیو کی شوٹنگ کر رہی تھیں جس پر پولیس نے دوران ریکارڈنگ چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرلیا اور چالان کاٹ کر جیل بھیج دیا۔
اداکارہ کو ضمانت پررہا ہونے میں 4دن لگ گئے۔ حمیرا مغل نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم چار روز جیل میں گزارنا کسی عذاب سے کم نہیں تھا۔