اسلام آباد: (دنیا نیوز) جج ویڈیو سکینڈل میں ملزمان کو رعایت دلانے کے لیے سفارش کرنے والے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹا کر واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ویڈیو سیکنڈل کی سماعت کرنے والی سیشن جج شائستہ کنڈی کو ملزمان کو مبینہ طور پر بری کرنے کا کہنے والے سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے واپس لاہور ہائیکورٹ بھیج دیا۔
سیشن جج اسلام آباد سہیل ناصر کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت عالیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔