لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
اداکارہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنی فلم باجی پروموٹ کرنا چاہتی ہیں، مذکورہ فلم پاکستان میں دوسری مرتبہ ریلیز ہوئی ہے تاہم جان کے خطرے کے سبب مشکلات حائل ہیں۔
میرا نے حکومت سے اپیل کی کہ دھمکی آمیز فون کالز ملنے کے بعد ممکنہ خطرے کے پیش نظر انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔
ویڈیو دیکھیں: