لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاو تشویش ناک ہے، چین سے پاکستان آنے والوں کا طبی معائنہ کروایا جائے، احتیاط کی جائے ورنہ حالات بگڑ بھی سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چین سے آنیوالے لوگوں کی سخت نگرانی کی جائے اوروائرس کو پھیلنے سے ر وکنے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔
ریما نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں بھی کرونا سے متاثرہ افراد کی تصدیق ہوگئی ہے، جو چینی باشندے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں، ان کا فوراطبی معائنہ کرایا جائے، ہمیں اپنی خود احتیاط کرنی چا ہئے ،لاپرواہی سے حالات بہت بگڑ سکتے ہیں۔