لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ حج کے دوران اکثر لوگوں نے شوبز چھوڑنے سے متعلق پوچھا تو انہیں کہا کہ یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب ان کا کوئی ڈرامہ ہٹ ہوتا ہے تو وہ اپنی کامیابیوں کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں اس کی عادت پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایسا دور بھی آتا ہے کہ جب آپ اوپر جاتے ہیں تو نیچے بھی آتے ہیں لہذا وہ خود کو کبھی بہت کامیاب تصور نہیں کرتیں۔
گزشتہ برس حج سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دانش کے ساتھ حج پر گئیں تو لوگوں کو انہیں جانچتے پایا، کچھ لوگوں نے پیار دیا تو کچھ لوگ ان سے حج کی ادائیگی کے بعد شوبز چھوڑنے سے متعلق سوال کرتے رہے، تاہم انہیں کہہ دیا کہ شوبز چھوڑنا، نہ چھوڑنا میرا اور اللہ کا معاملہ ہے۔