اداکارہ حنا الطاف کا آغا علی کے لیے محبت کا اظہار

Last Updated On 25 June,2020 11:06 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حنا الطاف نے شوہر اداکار آغا علی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حنا نے کہا کہ آج ان کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے اور اس عرٖصے میں جیسے ان کے شوہر آغا علی نے ان کا خیال رکھا وہ اس پر ان کی شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کام سے تھکی ہوئی آتی ہیں وہ ان کے لئے کھانا بناتے اور ان کی کام کے حوالے سے باتوں کو سنتے ہیں وہ کوئی اور بھی نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ہمیشہ ساتھ دینے اور ہمت بندھانے پر آغا علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا۔