کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ میری آنیوالی 3 نئی فلموں 'لیجنڈ آف مولا جٹ ، نیلوفر اور قائد اعظم زندہ باد' سے فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی ملے گی۔
کورونا وائرس کی وبا کیوجہ سے شوبز انڈسٹری بحرانی کیفیت کا شکار ہوچکی ہے، میری فلموں کے علاوہ دیگر اداروں کی فلموں کی بروقت نمائش سے فنکاروں کو ہی نہیں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہرفرد کو فیض ملے گا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کیا تو جلد اس برے وقت سے نکل جائیں گے۔ دنیا بھر میں سینما گھر کھل رہے ہیں جس سے انڈسٹری کے حالات بہترہونگے۔