رابی پیرزادہ نے آواز، کیلی گرافی اور پینٹنگ کا راز مداحوں کو بتا دیا

Published On 02 November,2020 05:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی آواز اور ہنر یعنی کیلی گرافی اور پینٹنگ کا راز مداحوں کو بتا دیا۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ لسی کا گلاس ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہیں اور کیپشن میں لکھا کہ یری آواز اور آرٹ کا راز لسی ہے۔ لوگوں کو لسی سے نیند آتی ہے لیکن مجھے یہ انرجی ڈرنک کی طرح لگتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی وہ پینٹنگ بناتی ہیں اس سے پہلے لسی ضرور پیتی ہیں۔

واضح رہے کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے دین کی راہ اپنانے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزاہ کیلی گرافی اور پینٹنگ کرتی ہیں جس کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے اس ہنر سے وہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رابی پیرزادہ دنیا بھر میں خوف ودہشت کی علامت کورونا وائرس کا علاج بھی بتاچکی ہیں۔ انہوں نےکورونا کا علاج روحانی طریقے سے بتاتے ہوئے لوگوں کو نماز پڑھنے، قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور گناہوں کو چھوڑ کر عبادت کرنے کی تلقین کی تھی۔