لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ مہوش حیات نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے پر آمادگی ظاہرکی ہے، انہوں نے رشتے کی بات چلانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔
مہوش حیات نے ایک یوٹیوب پروگرام میں کہا کہ مجھے شادی کیلئے مردانہ وجاہت والے گورے چٹے لڑکے پسند ہیں، اس بات پر میزبان نے اداکارہ کی توجہ بلاول بھٹو کی طرف مبذول کروائی اور کہا کہ اگر مہوش حیات اجازت دیں تو رشتے کی بات چلائی جاسکتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بلاول سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں، وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں ان سے رشتے کی بات چلائی جاسکتی ہے۔