سکول میں بچے مجھے لڑکی سمجھتے تھے: ڈوین جانسن

Published On 05 May,2021 10:37 am

کیلیفورنیا:(روزنامہ دنیا) ہالی وڈ سپرسٹار اور مشہور ریسلر ڈوین جانسن نے اپنے ماضی اور بچپن سے متعلق بتایا ہے کہ سکول میں دیگر بچے انہیں لڑکی سمجھتے تھے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈوین جانسن نے کہا کہ نرم مزاج ،خصوصیات اور بالوں کی وجہ سے اکثر سکول میں لڑکے مجھ سے پوچھتے تھے کہ آپ لڑکا ہیں یا لڑکی۔ اداکار نے اپنے مستقبل میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ ایسا دیکھنا چاہیں گے تو میں ضرور اپنی دلچسپی دکھاؤں گا۔