لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی اداکار ارمند ڈگلس ہیمر پر ایک خاتون نے عصمت دری کا الزام عائد کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 24 سالہ ایفئی نامی خاتون نے ورچوئل نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اداکار نے 2017میں لاس اینجلس میں واقع ایک فلیٹ میں ان پر تشدد اور جنسی زیادتی کی ہے ۔
واضح رہے کہ اداکار نے وکیل کے ہمراہ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے درمیان تمام تعلقات مکمل طور پر رضامندی پر مبنی تھے ۔