فلم"نومیڈ لینڈ" نے آسکر کا میلہ لوٹ لیا، مک ڈورمنڈ اور انتھونی ہاپکنز بہترین اداکار قرار

Published On 26 April,2021 10:19 am

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) فلم"نومیڈ لینڈ" نے آسکر کا میلہ لوٹ لیا، بہترین فلم سمیت چھ ایوارڈ نام کئے، فرانسس مک ڈورمنڈ بہترین اداکارہ، سر انتھونی ہاپکنز بہترین اداکار قرار پائے، چینی نژاد "کلوئی ژاؤ " بہترین ہدایت کارہ قرار پائیں۔

آسکرز کا میلہ فلم نومیڈ لینڈ نے لوٹ لیا۔ فلم نومیڈ لینڈ نے بہترین ہدایت کار سمیت مجموعی طور پر چھے ایوارڈ اپنے نام کئے۔ چینی نژاد ’کلوئی ژاؤ‘ نے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا۔ انہیں بھی فلم نومیڈ لینڈ میں بہترین ہدایت کاری پر ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ جیتنے والی وہ دوسری خاتون ہیں۔

فرانسس مک ڈورمنڈ بہترین اداکارہ قرار پائیں، انہیں فلم نو میڈ لینڈ ہی میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ ملا۔ سر انتھونی ہاپکنز نے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم  دی فادر  میں بہترین پرفارمنس پر دیا گیا۔ سول لینڈز Soul lands نے بہترین اینی میٹڈ فلم کا ایوارڈ جیتا۔

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار "رز احمد" کی فلم "ساؤنڈ آف میٹل" بھی دو ایوارڈ لے اڑی۔ کورونا کے باعث آسکر کی تقریب منفرد انداز میں منائی گئی۔لاس اینجلس کے ریلوے اسٹیشن پراکیڈمی ایوارڈز کی محفل سجی۔ کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا گیا۔