اداکارہ نادیہ حسین کی ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل

Published On 01 July,2021 07:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی ملازمہ کو ڈانٹنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ پر خوب تنقید کی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ملازمہ کو بہت بری طرح سے ڈانٹ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ملازمہ سے کہہ رہی ہیں کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو پیچھے سے مین سوئچ آف کردیا کرو لیکن تم ہر وقت موبائل میں لگی رہتی ہو۔

ماڈل ملازمہ کو ڈانٹتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ مہینے میں دوسری بار تمہاری وجہ سے میری مشین جلی ہے۔ اسکے علاوہ نادیہ ملازمہ کو بجلی کا زیادہ بل آنے پر بھی ڈانٹتی ہوئی نظر آئیں اور کوئی تیسرا شخص دروازے کے پیچھے سے انکی یہ ویڈیو بنا رہا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کے ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والے اس سلوک کی مذمت کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے نادیہ حسین کو ملازمہ کے ساتھ اس طرح بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

لیکن کچھ صارفین نادیہ حسین کے حق میں بھی بولتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ ملازمہ کی غلطی ہے جب اسے کہا گیا ہے کہ گھر کی چیزوں پر دھیان دو تو اس کا دھیان گھر کے بجائے موبائل پر ہے۔ غلطی پر ہی ڈانٹ پڑتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کام والی ملازمائیں بھی بہت تنگ کرتی ہیں۔
 

Advertisement