نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے ایک اور معروف اداکار اروند راٹھور 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتقال کرنے والے اروند راٹھور گجرات کے شہر احمد آباد کے علاقے ’پالدی‘ میں رہائش پذیر تھے ، انتقال رہائشگاہ پر ہی ہوا۔
اہل خانہ کا کہناتھا کہ وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور بستر پر تھے ، ان میں چند ماہ قبل کورونا کی تصدیق بھی ہوئی تھی لیکن وہ صحتیاب ہو گئے تھے تاہم زائد عمر کے مسائل کے باعث وہ بستر پر ہی رہتے تھے
اروند راٹھور غیر شادی شدہ تھے تاہم اداکاری کو خیر آباد کہنے کے بعد وہ اپنی پھانجے کے ساتھ احمد آباد منتقل ہو گئے تھے۔ ان اروند راٹھور گجراتی فلموں میں اپنی بڑی پہنچان رکھتے تھے اور انہیں زیادہ تر فلموں میں ولن کے کردار نبھانے کے باعث پہچانا جاتاہے۔
انہوں نے ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ،فلمی دنیا میں قسمت آزمانے سے قبل وہ فوٹو جرنلسٹ کے پیشے سے وابستہ تھے ۔