دن میں 2 مرتبہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہوں: اداکارہ عائشہ عمر

Published On 02 July,2021 05:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں دن میں 2 مرتبہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہوں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ عمر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوال کیا گیا آپ نے آخری مرتبہ گوگل پر کیا سرچ کیا تھا۔

جواب میں اداکارہ نے موبائل میں دیکھتے ہوئے پہلے تو شکر ادا کیا کہ اور کہا کہ شکر ہے کوئی شرمندہ کن چیز نہیں، اس کے بعد مداحوں کو گوگل دکھاتے ہوئے بتایا کہ میں نے آخری مرتبہ فون میں گوگل پر قاری عبد الباسط کی آواز میں سورہ رحمٰن سرچ کی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ دن میں دو مرتبہ سورۃ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے فون میں آخری مرتبہ گوگل پر بھی سورہ رحمٰن کی تلاوت سرچ کی گئی۔
 

Advertisement