لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سٹیج ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار جاوید کوڈو کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔
جاوید کوڈو کے بیٹے کا کہنا ہے کہ دوپہر کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور خون کی الٹیاں آئیں۔ میرے والد شالیمار ہسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں۔ مداحوں سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔