بالی ووڈ کے مشہور اداکار انتقال کر گئے

Published On 12 July,2021 06:35 pm

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار مادھو موغے 68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھو موغے پھپھڑوں کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے جو آج اپنے گھر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکار نے دامنی ،گھاتک اور پارٹنر سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں ۔

اس کے علاوہ مادھو موغے نے مختلف اداکاروں کی نقل اتار کر خاصی شہرت حاصل کی تھی ،وہ اکثر ٹی وی شو میں بالی ووڈ فلم شعلے کے کردار ٹھاکر کی نقل اتارتے تھے ۔
 

Advertisement