ممبئی: (ویب ڈیسک) لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کے دوران ان کی اہلیہ سائرہ بانو فلمی پوسٹر دیکھ کر جذباتی ہو گئیں۔
گزشتہ برس انتقال کرنے والے اداکار یوسف خان عرف دلیپ کمار کو 100 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ممبئی میں تقریب سجائی گئی۔
اس موقع پر لیجنڈ اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اپنے شوہر کا فلمی پوسٹر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں، تقریب میں سائرہ بانو نے اپنے انداز میں خود بھی شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے لیجنڈ اداکار اور سب کے دلوں پر راج کرنے والے دلیپ کمار کو 7 جولائی 2021 میں بھارتی شہر ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔