اداکار شان شاہد کی عمران خان کو منفرد انداز میں عید کی مبارکباد

Published On 22 April,2023 10:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف فلم سٹار شان شاہد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو منفرد انداز میں عید کی مبارک دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار شان شاہد نے سابق وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ عمران خان آپ ہماری عیدی ہیں۔

واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، کرپشن کے خلاف بیانیے کی وجہ سے وہ اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بے حد مقبول ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب اداکار شان شاہد نے عمران خان کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہو اس سے قبل بھی وہ سابق وزیر اعظم کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار شان شاہد نے لکھا تھا کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا شکریہ، عمران خان آپ امید ہیں اور انشاء اللہ آپ ہی وہ حقیقت ہیں جسے ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔