خواجہ سراؤں کا وفد عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گیا

Published On 21 April,2023 11:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خواجہ سراؤں کا وفد سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے زمان پارک پہنچ گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے عمران خان وزیراعظم بنیں گے، یہ لوگ دھاندلی بھی کرلیں پھر بھی عمران خان جیت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں خواجہ سراؤں کو شناختی کارڈ ملا ہے، عمران خان کے دور میں پٹرول کی قیمت کیا تھی اور اب کیا ہے، ہماری دعا ہے کہ عمران خان کو اللہ صحت دیں۔