لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کی خدشات دور کرنے کیلئے نئی کمیٹی قائم کرنے پر مشاورت کی، سابق وزیر اعظم نے عید کے پہلے روز ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے خدشات کا جائزہ لیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مجوزہ ریویو کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چودھری سمیت دیگر شامل ہوں گے۔