معروف اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

Published On 11 January,2024 08:46 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے۔

خالد بٹ کچھ عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے، خالد بٹ کی نماز جنازہ جمعہ کو نماز عصر کے بعد ان کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

خالد بٹ نے طویل کیریئر میں بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خالد بٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی خالد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
 

Advertisement