بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے نئی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

Published On 19 June,2024 06:42 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنے نئی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے اگلے پراجیکٹ سکندر کے سیٹ کی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کے ہمراہ ساجد ناڈیا ڈوالا اور اے آر مروگاداس بھی موجود ہیں۔

مذکورہ تصویر میں سلمان خان اور دونوں فلمساز سامنے رکھے لیپ ٹاپ کی سکرین میں کچھ دیکھ کر مُسکرا رہے ہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جوکہ اگلے سال عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے کہ اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔