گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی و تشدد کا الزام، اداکارہ ثمر رانا گرفتار

Published On 25 August,2025 12:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کے الزام پر سٹیج اداکارہ ثمر رانا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا، ثمر رانا کے گھر چودہ سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے، نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ زیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔