معروف بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ’مدھومتی‘ 87 برس کی عمر میں چل بسیں

Published On 15 October,2025 10:10 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھومتی بدھ کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں، مدھومتی  آنکھیں،  ٹاور ہاؤس ،  شکاری  اور  مجھے جینے دو  جیسی مشہور فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنس کے لیے جانی جاتی تھیں۔

مدھومتی نے بھارتی سنیما میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا اور برسوں تک اپنی دلکش اداکاری، منفرد رقص کے انداز کے باعث مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

سینیئر اداکارہ کے انتقال کی خبر سن کر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مزید شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

اکشے کمار نے سینیئر اداکارہ کے انتقال پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور مدھومتی کو اپنی پہلی اور ہمیشہ کی استاد قرار دیا۔