واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، اعلان سے بالی ووڈ انڈسٹری متاثر ہونے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے، فلمی صنعت امریکا سے دوسروں ملکوں نے چوری کرلی ہے، ہم سے فلمی صنعت ایسے چرائی گئی جیسے بچے سے کینڈی چرائی جاتی ہے۔
ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیرف کب اور کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے اگر ٹرمپ اپنے اعلان پر عمل کرتے ہیں، تو یہ پہلی بار ہو گا کہ انہوں نے خام مال کی بجائے کسی سروس پر بنیادی طور پر ٹیرف لگایا ہے۔
صدر نے ابتدائی طور پر مئی میں غیر ملکی پروڈیوس کردہ فلموں پر 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی دی تھی، اس وقت یہ دلیل دی گئی کہ دوسرے ممالک ٹیکس مراعات پیش کرتے ہیں جس نے فلم سازوں کو بیرون ملک کھینچا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کیلیفورنیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست خاص طور پر سخت متاثر ہوئی ہے!۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ کیلیفورنیا کا گورنر کمزور اور نااہل ہے، انہوں نے ایک بار پھر امریکا کو عظیم بنانے کا اعلان بھی کیا۔