ممبئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ کے آن سکرین بیٹے اداکار راجیش کمار نے اپنے والد کی موت کی اصل وجہ بتا دی۔
بھارتی اداکار ستیش شاہ کے آن سکرین بیٹے اداکار راجیش کمار نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ستیش شاہ کو گردوں کا مسئلہ تھا لیکن جو ہوا وہ دل کے دورے کی وجہ سے ہوا، پہلے گردش کرنے والی خبریں درست نہیں جن میں بتایا گیا کہ ان کی موت گردوں کی خرابی سے ہوئی تھی، ستیش شاہ گھر پر تھے اور دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا، وہ گھر پر تھے، کھانا کھا رہے تھے، اور پھر بس… چل بسے ۔
رپورٹ کے مطابق ستیش شاہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور رواں سال کے شروع میں ان کا ٹرانسپلانٹ بھی ہوا تھا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق ان کی صحت اب بہتر ہو رہی تھی اور گردوں کی حالت قابو میں تھی لیکن اچانک دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے سب کچھ بدل گیا۔
ان کے منیجر نے بھی اس تکلیف دہ لمحے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوالہ کھایا، پھر وہ گر پڑے جبکہ ایمبولینس کو گھر تک آنے میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگ گیا ، بھارتی اداکار ستیش شاہ 25 اکتوبر کو 74 سال کی عمر میں اپنے ممبئی میں واقع گھر میں انتقال کر گئے تھے۔



