'اسٹرینجر تھنگز' سیزن 5 کا نیٹ فلکس پر نیا ریکارڈ قائم، 5 دن میں 59.6 ملین ویوز

Published On 04 December,2025 08:51 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز' اسٹرینجر تھنگز' کے سیزن 5نے ریلیز کے چند ہی دنوں میں پذیرائی حاصل کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے، صرف پانچ دن میں 59.6 ملین ویوز کے ساتھ یہ ریلیز رواں سال کی سب سے بڑی اوپننگ ثابت ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیزن 5 نے انگلش زبان میں بننے والی تمام سیریز میں سب سے بڑی اوپننگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، یہ کارکردگی اسے نیٹ فلکس کی تاریخ کی تیسری سب سے بڑی لانچ بھی بناتی ہے، جبکہ پہلی دو پوزیشنیں اب بھی کورین بلاک بسٹر  Squid Game  کے سیزن 2 اور 3 کے پاس ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیزن 5 کی اوپننگ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 171 فیصد زیادہ رہی جو مداحوں کے بڑھتے ہوئے جوش کا واضح ثبوت ہے، ریلیز سے قبل ہی اس سیزن کا ہائپ اس قدر بڑھ چکا تھا کہ پہلی بار نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فہرست میں  اسٹرینجر تھنگز  کے تمام پانچ سیزنز ایک ساتھ موجود تھے۔

اطلاعات کے مطابق سیزن 5 کے ابتدائی چار ایپی سوڈ جاری ہو چکے ہیں مزید تین قسطیں کرسمس ڈے پر جبکہ فائنل ایپی سوڈ سالِ نو کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس کی اس ہفتے کی ٹاپ لسٹ میں کیون ہارٹ کا اسپیشل Acting My Age بھی 9.2 ملین ویوز کے ساتھ نمبر 2 پر پہنچ گیا۔

اسی طرح فلموں میں Jingle Bell Heist نے 19.3 ملین ویوز کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔