نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کے تناظر میں عالمی سطح پر غلط اطلاعات اور افواہوں کے بے ہنگم پھیلاؤ کے گھمبیر مسئلے کو ناٹس لیتے ہوئے اس کی روک تھام کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں غلط اطلاعات کورونا وبا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں اور عوامی صحت کی کاوشوں میں خلل پیدا کرکے سائنسی رہنمائی کو مسخ کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سب غلط اطلاعات کے پھیلاؤ کیخلاف بھرپور ایکشن لے سکتے ہیں۔ کوئی بھی اطلاع کسی دوسرے تک پہنچانے سے پہلے تصدیق کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر صورت جانیں کہ اطلاع کہاں سے آئی؟ ذرائع کیا ہیں؟ یہ بھی تصدیق کریں کہ اطلاع کب شائع ہوئی؟ اور آپ کیوں اسے شیئر کر رہے ہیں؟