دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی بڑی مارکیٹوں میں سے ایک لولو گروپ نے اپنے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فری شاپنگ سے متعلق جعلی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔
عرب میڈیا خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لولو گروپ کا کہنا ہے کہ مفت میں خریداری کے حوالے سے جعلی خبروں پر یقین نہ کریں، یہ مہم بے بنیاد ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک جعلی ویب سائٹ نے سروے کرایا گیا، سروے مکمل ہونے پر جواب دہندگان کو بطورِ انعام 250 یورو کوپن کی پیشکش کی گئی۔ لیکن جب صارفین نے کوپن کے اوپر کلک کیا تو ویب سائٹ نے مطالبہ کیا اس آفر کو 20 دوستوں تک شیئر کریں یا پھر کوپن حاصل کرنے کے لیے اپنے واٹس کے 5 گروپوں کو بھیجیں۔
لوگو گروپ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ جعلی ہے اور صارفین کو جعلی پیغامات سوشل میڈیا پر ارسال کر رہی ہے۔ صارفین سے اپیل ہے کہ اس طرح کی کسی آفر پر یقین نہ کیا جائے۔ ہم صرف اپنے آفیشلز سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے صارفین کیساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔