بھارتی گانے پر رقص ،عامر لیاقت سےجوڑی جانیوالی ویڈیو جعلی قرار

Published On 08 January,2022 09:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے ایک شہری گانے پر ڈانس کر رہا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہیں، یہاں بتاتے چلیں کہ اس میں ویڈیو میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نہیں کوئی اور ڈانس کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی فلم  موہرا  کا گانا  ٹپ ٹپ برسا پانی  27 سالوں سے لوگوں میں مشہور ہے۔ وہیں اب یہ گانا اکشے کمار کی حالیہ فلم  سوریہ ونشی  میں دوبارہ آنے کے بعد چرچے میں ہے جس میں اکشے کے ساتھ قطرینہ کیف نظر آئی تھیں۔ اس ری کریئیٹ گانے کو بھی لوگوں نے بہت پسند کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ گانا ایک بار پھر ٹرینڈ میں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے متعلق جعلی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قطرینہ کیف کے گانے پر دھماکیدار ڈانس کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص  ٹپ ٹپ برس پانی  گانے پر ڈانس کرتے نظر آ رہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا میں جعلی ویڈیو کو بنیاد بنا کر کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو عامر لیاقت حسین کی ہے، تاہم ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نہیں ہے بلکہ کوئی نامعلوم شہری ہے۔
 

Advertisement